نئی دہلی،12؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں کا ہر روز نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے- اتوار کے روز ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نئے کورونا کیسوں رپورٹ ہوئے- یہ ایک دن میں کورونا انفیکشن کی سب سے بڑی تعداد ہے-
وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 152879 نئے کیس درج کئے گئے- اس کے ساتھ، مریضوں کی مجموعی تعداد 13358805 تک جا پہنچی ہے- وہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 839 مریض ہلاک ہو گئے- اب تک مجموعی طور پر 169275 / افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں -یہ مسلسل پانچواں دن ہے جب کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں - اس سے قبل 10/ اپریل کو 145384، 9/ اپریل کو 131968، 8/ اپریل کو 126789 اور 7 / اپریل کو 115736 کیس درج ہوئے-